+450,000 زندگیوں کا تحفظ

++A ریٹنگ PACRA

برانچ لوکیٹر

نیچے دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں۔

ایجنٹ کی تصدیق

adamjeelife insurance policy

ٹرم لائف انشورنس کو سمجھنا

ٹرم لائف انشورنس کیا ہے: کوریج، مراعات اور اخراجات کی معلومات

ٹرم لائف انشورنس بیمہ زندگی کی ایک سادہ قسم ہے جو سبھی طبقات میں سب سے زیادہ مقبول ہے اور آپ کو ایک مقررہ مدت کے لئے بیمہ کوریج کی سہولت دیتی ہے، اسی لئے اسے ٹرم لائف انشورنس کہا جاتا ہے۔ اس مدت کے دوران بیمہ شدہ فرد کے انتقال کی صورت میں یہ پالیسی اس کے اہل خانہ کو مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

ٹرم لائف انشورنس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ باکفایت ہے۔ یہ پالیسی چونکہ مقررہ مدت کی کوریج فراہم کرنے کے لئے بنائی جاتی ہے اس لئے اس کا پریمیم مستقل بیمہ زندگی کی پالیسیوں مثلاً تاحیات یا یونیورسل لائف پالیسیوں کی نسبت کم ہوتا ہے۔ اسی خصوصیت کی بناء پر زیادہ تر لوگ اور ان کے اہل خانہ اس پالیسی کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ آپ کو کم خرچ میں یقینی تحفظ دیتی ہے۔

ٹرم لائف انشورنس میں آپ اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق 10 سے 30 سال تک یا اس سے بھی زیادہ مدت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ظاہر ہے آپ وہی مدت منتخب کریں گے جو آپ کی ضرورت اور مالی مقاصد کے مطابق ہو۔ مقررہ مدت کے دوران اگر بیمہ شدہ فرد کا انتقال ہو جاتا ہے تو بینیفشریز کو ڈیتھ بینیفٹ ملتا ہے جس پر ٹیکس چھوٹ ہوتی ہے۔ اس بینیفٹ کو وہ چاہیں تو اپنی آمدنی کے متبادل کے طور پر استعمال کریں یا اس سے قرضے اتاریں، روزمرہ کے اخراجات پورے کریں یا اپنی زندگی کے کسی بڑے مقصد مثلاً اعلیٰ تعلیم یا رہن وغیرہ کی ادائیگیوں کے لئے استعمال کریں۔

ٹرم انشورنس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ بالکل سادہ پالیسی ہے اور اس کی درخواست دینے کا طریقہ اور اس پر ہونے والی کارروائی اس سے بھی زیادہ آسان ہوتی ہے۔ بیمہ زندگی کی دیگر اقسام کے برعکس اس میں کیش ویلیو کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ اسی خصوصیت کی بناء پر جو لوگ بنیادی قسم کی، قابل اعتبار کوریج چاہتے ہیں وہ اسی پالیسی کا انتخاب کرتے ہیں کیونکہ یہ سب کی پہنچ میں ہے۔

ایک بات یاد رکھیں کہ ٹرم لائف انشورنس میں وقت کے ساتھ کیش ویلیو نہیں بڑھتی اور مدت پوری ہونے پر کوریج ختم ہو جاتی ہے، البتہ اگر آپ اس کی تجدید کرا لیں یا پالیسی تبدیل کرا لیں تو اسے مزید جاری بھی رکھ سکتے ہیں۔ بہرحال اس کا بنیادی مقصد زندگی کے ان سالوں کے دوران مالی تحفظ فراہم کرنا ہے جب اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہوتی ہے، مثلاً جب آپ کے اہل وعیال ہوں یا جب آپ کے ذمے کوئی واجب الادا قرضے ہوں۔

قصہ مختصر، ٹرم لائف انشورنس، بیمہ کی ایک باکفایت، سادہ اور لچکدار پالیسی ہے جو آپ کے اپنوں کو زندگی کے اس خاص عرصے کے دوران مالی تحفظ دیتی ہے جب ان کا واحد ذریعہ آمدن آپ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کی پالیسی ہر فرد کی بنیادی ضرورت ہے۔

More Articles See all

Success

Thank you! Your booking is complete.

An email with your booking details have been sent to you.