نیچے دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں۔
آپ تبدیلی کے فارم میں "تفصیلات" سیکشن کو مکمل کر کے اور اپنے متعلقہ بینک/ایجنسی برانچ میں دستخط شدہ فارم جمع کر کے اپنے رابطے کی تفصیلات (پتہ/رابطہ نمبر/ای میل) اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
آپ موجودہ پلان کے اندر کسی دوسرے پلان پر سوئچ نہیں کر سکتے جو کلائنٹ نے پالیسی کی خریداری کے وقت لیا ہو۔ تاہم، آپ آلٹریشن فارم میں "فنڈ میں تبدیلی" سیکشن کو پُر کرکے اور براہ راست اپنے متعلقہ بینک/ایجنسی برانچ میں فارم جمع کر اپنے فنڈ کو دوسرے فنڈ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
نامزدگی کسی شخص یا اشخاص کو اختیار دینے کا عمل ہے جو بیمہ شدہ کی ناگہانی موت کی صورت میں بیمہ کی رقم وصول کرنے کا حقدار ہوگا۔ پالیسی ہولڈر کو پروپوزل فارم میں فینیفشری کی تفصیلات ُپر کر کے بینیفشری کو نامزد کرنا چاہیے۔
بینیفشری کے نام کے ہجے میں تصحیح، پالیسی ہولڈر تبدیلی کے لیے الٹریشن فارم کی درست طریقے سے بھری ہوئی اور دستخط شدہ کاپی ہمیں بھیج کر مذکورہ بینیفشری سے متعلق تبدیلیوں کی درخواست کر سکتا ہے۔ ہم درخواست کردہ تبدیلیاں کر کے آپ کو نظر ثانی شدہ دستاویزات بھیجیں گے۔ (صرف خونی رشتہ داروں کو بینیفشریز بننے کی اجازت ہے۔)
اگر پالیسی اونر/ بیمہ شدہ شخص کا نام پالیسی دستاویزات میں غلط لکھا گیا ہےتو ہمیں پالیسی اونر دستخط شدہ اور صحیح طریقے سے بھرا ہوا تبدیلی کا فارم بھیجیں۔ ہم املا کی غلطی کو درست کریں گے اور آپ کو اعترافی خط بھیج دیں گے۔
اگر پالیسی اونر/بیمہ شدہ شخص کی یوم پیدائش غلط لکھی ہوتو پالیسی اونر کو تبدیلی کا فارم پر ا ور دستخط کرکے بمع شناختی کارڈ کی کاپی بھیجنا ہوگا ۔ ہم یوم پیدائش درست کرکے آپ کو اطلاعی خط بھیج دیں گے جس پراگر ضرورت ہوئی تو پالیسی اونر کے دستخط ہو ں گے ۔ بعد میں آپ کے ریکارڈ کے لئے آپ کو ترمیم شدہ پالیسی شیڈول بھی بھیجا جائے گا
آٹو ڈیبٹ پریمیم کٹوتی کے لئے بھیجے گئے اکاؤنٹ نمبر کی تبدیلی کے لئے تبدیلی کا فارم پُر اور دستخط کرکے بمع اکاؤنٹ کی ترمیم شدہ تفصیلات کے ہمیں ارسال کرنا ہوگا ۔ آپ کو آتو ڈیبٹ معلومات فارم آپ کی بینک برانچ میں مل سکتا ہے ۔
آدم جی لائف آپ کی سہولت کے لئے پالیسی کی سالگرہ سے مشروط پیمنٹ موڈز آفر کرتا ہے ۔آپ پالیسی کے پہلے سال کے بعد سے اپنا پیمنٹ موڈ تبدیلی کر سکتے ہیں ۔ پیمنٹ موڈ کی تبدیلی کے لئے مندرجہ ذیل دستاویزات اپنی متعلقہ بینک برانچ میں جمع کرائیں:
آپ پالیسی کی سالگرہ پر اپنی پریمیم ادائیگی کی مدت میں آپ کی منتخب کی گئی پراڈکٹ کی بنیاد پر تبدیلیاں کر سکتے ۔ اپنی پریمیم ادائیگی کی مدت میں تبدیلیاں کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات اپنے متعلقہ بینک برانچ میں جمع کروائیں
آپ کی درخواست ملنے پر ہم آپ کو ترمیم شدہ السٹریشن اور منظوری کا خط (جس میں مالی امور کی ترامیم کی تفصیلات درج ہوں گی) ارسال کریں گے۔ برائے مہربانی پالیسی .اونر سے دستخط شدہ خط اور السٹریشن تیس دن کے اندر ہمیں واپس بھیجی
ٓدم جی لائف اپنے کسٹمرز کا مالی مسائل کی صورت میں کم پریمیم کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے ۔آپ پالیسی کی سالگرہ پر پریمیم میں کمی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ پریمیم میں کمی کے لئے مندرجہ بالا دستاویزات اپنے متعلقہ بینک برانچ/ایجنسی آفس میں جمع کرائیں
پ کی درخواست موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی دوبارہ انڈر رائٹ کی جائے گی ۔ ہم آپ کو ترمیم شدہ السٹریشن اور منظوری کا خط (جس میں مالی امور کی ترامیم کی تفصیلات درج ہوں گی) ان شرائط کے ساتھ جن کی درخواست منظور کی گئی ہے اور پراڈکٹ کی خصوصیات کے مطابق ہیں۔ براہ کرم ہمیں 30 دنوں کے اندر پالیسی ہولڈر کی جانب سے پُر کیا گیا السٹریشن اور منظوری کا خط واپس بھیجیں۔ جس کے بعد درخواست کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید معلومات/دستاویزات کا تقاضہ کیا جا سکتا ہے۔
پالیسی کی سالگرہ پر سم اشورڈ میں تبدیلی کے لیے متعلقہ بینک برانچ/ایجنسی دفتر میں درج ذیل دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ہے
پ کی درخواست موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی دوبارہ انڈر رائٹ کی جائے گی ۔ ہم آپ کو ترمیم شدہ السٹریشن اور منظوری کا خط (جس میں مالی امور کی ترامیم کی تفصیلات درج ہوں گی) ان شرائط کے ساتھ جن کی درخواست منظور کی گئی ہے اور پراڈکٹ کی خصوصیات کے مطابق ہیں۔ براہ کرم ہمیں 30 دنوں کے اندر پالیسی ہولڈر کی جانب سے پُر کیا گیا السٹریشن اور منظوری کا خط واپس بھیجیں۔ جس کے بعد درخواست کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید معلومات/دستاویزات کا تقاضہ کیا جا سکتا ہے۔
پراڈکٹ کی مناسبت سے پالیسی کی سالگرہ پررائڈر شامل کراسکتے ہیں، رائڈد شامل کرنے کے متعلقہ بینک برانچ/ آدم جی لائف برانچ میں اپنی درخواست جمع کروائیں۔ آپ کی درخواست موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی دوبارہ انڈر رائٹ کی جائے گی جس کے بعد مجوزہ تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید معلومات/دستاویزات کا تقاضہ کیا جا سکتا ہے ۔
آپ ایڈ ہاک کی مد میں اپنی انویسٹمنٹ میں اضافی رقم شامل کر سکتے ہیں ۔ کم از کم ایڈہاک رقم کا تعین پراڈکٹ کی مناسبت سے ہوتا ہے اور اس کے زیادہ سے زیادہ ہونے کی کوئی حد نہیں ہے ۔ آپ ایڈ ہاک رقم چیک کی صورت میں، پے آرڈر یا بینک ڈرافٹ کی صورت میں بھیج سکتے ہیں ۔ رقم کی وصولی کے بعد آپ کو ایک تصدیقی خط بھیجا جائے گا
پریمیم کی رقم واجب الادا تاریخ کے دس دن کے اندر آپ کے بینک اکاؤنٹ سے کٹ جائے گی ۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو اپنے بینک برانج سے رجوع کریں ۔ یا پھر آپ ہمیں پریمیم کٹوتی کی درخواست ہمیں براہِ راست [email protected] پر ای میل بھی کر سکتے ہیں ۔
آدم جی انشورنس آپ کو 14دن کا فری لُک پیرئڈ دیتی ہے ۔ پالیسی دستاویزات حاصل ہونے کے بعد آپ کے پاس ریویو کرنے کے لئے 14دن کا وقت ہوتا ہے ۔ اگر اس دوران آپ کو پالیسی کے شرائط و ضوابط سے متفق نہیں ہوتے تو آپ دستایوزات پر “Cancel (FLP)”لکھ کر بمع تصدیق شدہ CNICاور پالیسی اونر سے دستخط شدہ منسوخی فارم ہمیں بھجوا سکتے ہیں ۔ آپ کی پالیسی منسوخ ہو جائے گی اور پریمیم کی رقم بھی واپس مل جائے گی ۔
لائف انشورنس پالیسی کی مدت کے دوران کلیم کی صورت میں، نامزد شخص کو انشورنس کمپنی کو مطلع کرنا ہوگا۔ موت واقع نا ہونے کی صورت میں کلیم کے لیے، بیمہ شدہ شخص مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک ذریعہ کو استعمال کرتے ہوئے خود آدم جی لائف سے رابطہ کر سکتا ہے
ٹیلی فون کال
کلیم ڈپارٹمنٹ: 021-38677100 (EXT 114)/0346-8209366
کال سینٹر (ہیلپ لئن) : 021-111-11-5433
ای میل : [email protected]
تحریر شدہ درخواست
کلیم ڈپارٹمنٹ
آدم جی لائف اشورنس کمپنی لمیٹڈ
آدم جی ہاؤس، تیسری منزل
مین آئی آئی چندریگر روڈ
کراچی۔
جلد سے جلد عمل درامد ہونے کے لے ہم تجویز کرتے ہیں کہ واقعے کے تیس دن کے اندر انشورڈ شخص یا ان کی جگہ کوئی اور کلیم کی درخواست ہمیں بھیج دے۔
ایسی صورت میں تاخیر کی اطلاع کی توثیق کے لیے تحریری وضاحت درکار ہوگی۔ہوگی ۔
ہمارے پاس کلیم پر عمل درآمد کے چار مراحل ہیں:
کلیم کے فارم اور کلیم کا عمل اور طریقہ کار ہماری ویب سائٹ www.adamjeelife.com پر دستیاب ہیں جہاں سے آپ انہیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
براہ کرم کلیمز پیج پر جانے کے لئے کلیمز فارم ڈاؤن لوڈ کرنے اور طریقہ کار پر عمل کرنے کے لیے ویب سائٹ سے رجوع کریں۔:
انہیں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے __________ https://www.adamjeelife.com/claim-procedure/
موت کی صورت میں کلیم کے لئے
:بنیادی تقاضے درج ذیل ہیں
ضرورت پڑنے پر اضافی دستاویزات بھی مانگی جاسکتی ہیں
:معذوری کی صورت میں کلیم کے لئے
ضرورت پڑنے پر اضافی دستاویزات بھی مانگی جاسکتی ہیں ۔
اگر تمام دستاویزات وقت پر جمع ہو جائیں تو7 سے5 ورکنگ ڈیز۔اگر کسی دستاویز کی تصدیق کی ضرورت پڑ جائے تو زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے لیکن اس بارے میں مدعی کو پہلے سے مطلع کیا جائے گا ۔
اعام طور پراگر تمام دستاویزات وقت پر جمع ہوجاتے ہیں توکلیم کے فیصلے میں 3سے 5 کاروباری دن لگتے ہیں۔ اگر تصدیق کی ضرورت ہو تو اس وقت کو بڑھایا جا سکتا ہے تاہم ایسے معاملات میں دعویدار کو اس کے بارے میں مطلع کیا جاتا ہے۔
عموماًانشورڈ شخص کی جانب سے نامزد کیا گیا شخص کلیم کی رقم کا حقدار ہوتا ہے ۔
آپ ہمارے 021-111-11-5433 پر رابطہ کر کے اپنے کلیم کا اسٹیٹس جان سکتے ہیں یا اپنے کسی بھی سوال کی وضاحت طلب کر سکتے ہیں یا ہمیں
گروپ لائف کلیمز کے لیے [email protected] یا دعویٰ درج کرنے کے لیے ای سروسز پورٹل کا استعمال کریں۔
کمپنی آپ کوکلیم کی ادائیگی چیک یا آن لائن فنڈ ٹرانسفر کی صورت میں کرتی ہے۔
یونٹ لنکڈ زندگی بیمہ پلان کا کیش ویلیو پلان کے بنیادی فنڈ کی قابل اطلاق بولی کی رقم سے بنیادی بقایا یونٹ کو ضرب دے کر بآسانی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ آپ اپنی ای سروسز موبائل ایپلیکیشن میں لاگ ان کرکے یا ہماری ویب سائٹ کے ذریعے اپنی پالیسی کی تفصیلات چیک کرکے اس دن کے لیے اپنی کیش ویلیو دیکھ سکتے ہیں۔
اگر پالیسی کی تکمیل تک انشورڈشخص حیات رہتا ہے اور پالیسی مکمل طور پر نافذ ہو جاتی ہے تو کمپنی کوئی قرضہ یا قابلِ وصول رقم کی کٹوتی کرنے کے بعد کیش ویلیو کی ادائیگی کرے گی ۔
پالیسی دستاویزات میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہوتی ہیں :
انشورنس میں، انشورنس پالیسی بیمہ دار اور پالیسی ہولڈر کے درمیان ایک معاہدہ (عام طور پر ایک معیاری شکل کا معاہدہ) ہے، جو ان کلیمز کا تعین کرتا ہے جو بیمہ دار کو قانونی طور پر پالیسی کی شرائط و ضوابط کے مطابق ادا کرنا ہوتا ہے۔ پالیسی دستاویزات کو سرنڈر کرنے، منسوخی کے وقت اور کلیم کی صورت فائدہ اٹھانے کے لیے جمع کرانا ضروری ہے۔ لہذا، دستاویزات کو محفوظ تحویل میں رکھنا ضروری ہے۔
الیسی دستاویزات گم ہو جانے کی صورت میں صارف اپنے متعلقہ بینک/ایجنسی برانچ میں درج ذیل جمع کروا کرپالیسی دستاویزات کی نقل حاصل کر سکتا ہے:
ایک ٹرم انشورنس پلان کے مقابلے جو کہ صرف ختم ہونے کے بعد کوئی فائدہ فراہم نہیں کرتا، یونٹ لنکڈ لائف اشورنس پلان کیش ویلیو پر مبنی پراڈکٹ ہونے کی وجہ سے ایک اضافی سرمایہ کاری سے منسلک بچت کا فائدہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے پلان کی مدت کے دوران یا میچورٹی کے وقت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
اس وقت آدم جی اشورنس کمپنی مندرجہ ذیل یونٹ لنکڈ پلانز آفر کررہی ہے : ریگولر پریمیم پلان: اس پلان میں پالیسی ہولڈر پلان کے دوران باقاعدگی سے پریمیم ادا کرتا ہے جیسے کہ ماہانہ، ششماہی، سہ ماہی یا سالانہ بنیادوں پہ۔ ان پلانز کے تحت پالیسی ہولڈر کو پریمیم کی میعاد ختم ہونے یا میچورٹی تک ہر سال پریمیم بھرنا ہوتا ہے ۔ سنگل پریمیم پلان: اس میں آپ کو یک مشت پریمیم ادا کرنے کی سہولت ہوتی ہے (یعنی کے پالیسی شروع ہونے کے وقت)۔ اور مزید پریمیم ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
آدم جی لائف اشورنس کمپنی لمیٹڈ اس وقت درج ذیل پانچ یونٹ لنکڈ فنڈز پیش کر رہی ہے: ۔ انویسٹمنٹ سیکیور فنڈ: یہ فنڈ ایک فکسڈ انکم فنڈ کے برابر ہے اور ہمارے ریگولر پریمیم پلانز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ۔ انویسٹمنٹ سیکیور فنڈ: یہ فنڈ ایک فکسڈ انکم فنڈ کے برابر ہے اور ہمارے سنگل پریمیم پلانز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ۔ انوسٹمنٹ ملٹیپلائر فنڈ: یہ فنڈ ایسٹ ایلوکیشنفنڈ کے برابر ہے اور اسے مخصوص آمدنی کے ذرائع اور لسٹڈ ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کی کی اجازت ہے۔ یہ فنڈ ہمارے ریگولر پریمیم اور سنگل پریمیم پلانز دونوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ۔امانت فنڈ: یہ فنڈ اسلامیک ایلوکیشن فنڈ کے برابر ہے اور اسے شرعی آمدنی کے ذرائع اور اسلامک لسٹڈ ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کی کی اجازت ہے ۔ یہ فنڈ ہمارے ریگولر پریمیم اور سنگل پریمیم پلانز دونوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ۔انوسٹمنٹ ڈائیورسیفائر فنڈ: یہ فنڈ ایک ایسٹ ایلوکیشن فنڈ کے برابر ہے اور اسے مخصوص آمدنی کے ذرائع، لسٹڈ ایکوئٹیز اور کموڈٹیز میں سرمایہ کاری کی اجازت ہے۔ یہ فنڈ ہمارے دونوں سنگل پریمیم پلانز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ ۔ ڈائنامک سیکیور فنڈ: بنیادی طور پر گورنمنٹ اور فکسڈ انکم سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرکے باقاعدہ اور مستقل منافع فراہم کرنا۔ ۔ ڈائنامک گروتھ فنڈ: فکسڈ اور ایکویٹی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کے ذریعے زیادہ منافع حاصل کرنا۔ ۔ مضاف فنڈ: ایک متوازن سے لے کر زائد رسک پر مبنی فنڈ ہے جو شریعت کے مطابق طویل مدت میں زیادہ منافع پیدا کرتا ہے۔ ایکوئٹیز اور اسلامک میوچل فنڈ۔ ۔ تا مین فنڈ: ایک کم سے متوازن رسک پر مبنی ایک فنڈ جس کا مقصداسلامک بینکوں کے ٹرم ڈپازٹ اور خاص طور پر صکوک بانڈز میں سرمایہ کاری کر کے محفوظ اور متوازن منافع ا یقینی بنانا ہے۔ ۔ سمن فنڈ: ایک معتدل درجے کا رسک پروفائل فنڈ ہے جس کا مقصد شریعت کے مطابق متناسب مقررہ انکم سیکیورٹیز، اسلامی بینکوں میں مدتی ذخائر اور شریعت کے مطابق ایکوئٹی کی محدود توجیہ کے ساتھ سرکاری سیکیورٹیز میں مختلف قسم کی سرمایہ کاری سے مستقل منافع حاصل کرنا ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم پر پرانی سرمایہ کاری کی کارکردگی کا حوالہ ملاحظہ کریں: https://www.adamjeelife.com/type/fund-performance/
آدم جی لائف اشورنس کی جانب سے آفر کی جانے والی نئی بولی رقم کمپنی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے ( adamjeeurdu.csquareonline.com )
آپ کسی بھی وقت اپنے سرمائے کی رقم بڑھاسکتے ہیں ۔ اس کے لئے محض آپ کو ایڈ ہاک پریمیم ادا کرنا ہوگاجسے فنڈ ایکسلریٹڈ فنڈ بھی کہا جاتاہے۔
پاکستان میں لاگو ہونے والے انکم ٹیکس کے قوانین کے مطابق پاکستان کا شہری جو کہ ایسی انکم کما رہا ہو جس پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے ، "تنخواہ" یا "کاروبار سے آمدنی" کے تحت درج ذیل فارمولے کے مطابق ادا کیے جانے والے لائف انشورنس پریمیم کے سلسلے میں ٹیکس کریڈٹ حاصل کر سکتا ہے، بشرطیکہ اس نے میوچل فنڈز کے یونٹس یا نئی پیش کردہ لسٹڈ ایکوئٹی کی خریداری پر کسی قسم کا ٹیکس کریڈٹ کا کلیم نہ کیا ہو۔ فورمولا:: (A/B) x C جہاں A ٹیکس کی وہ رقم ہے جو کسی بھی ٹیکس کریڈٹ کے الاؤنس سے پہلے ٹیکس سال کے لیے اس شخص پر لگایا جاتا ہے۔ B ٹیکس سال کے لیے شخص کی قابل ٹیکس آمدنی ہے۔ ، اور سی اس سے کم : – (a)کل ادا شدہ پریمیم ۔ (b)سال کے لئے اس شخص کی قابل ٹیکس آمدنی کا بیس فیصد۔ یا (c)دو ملین روپیہ
پالیسی نمبر وہ منفرد شناخت ہے جو آپ کی پالیسی کو تفویض کی جاتی ہے تاہم کلائنٹ آئی ڈی آپ کی ملکیت پر جاری کی گئی پالیسیوں کی تعداد کو ظاہر کرتی ہے۔
بیمہ شدہ شخص کی زندگی پر کور کے لیے درخواست دینے والا شخص۔ پالیسی ہولڈر اور بیمہ شدہ شخص کے درمیان قابل بیمہ دلچسپی کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، اگر آپ بنیادی بیمہ شدہ فرد نہیں ہیں تو آپ کو مرکزی بیمہ شدہ شخص کی طرف سے مرکزی بیمہ شدہ شخص، شریک حیات یا مرکزی بیمہ شدہ شخص یا شریک حیات کے بچوں کی زندگی پر پالیسی لینے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے۔
وہ شخص جس کی زندگی اس پالیسی کے تحت متاثر ہوتی ہے۔ یہ پالیسی صرف ایک بنیادی بیمہ شدہ شخص یا مرکزی بیمہ شدہ شخص کے شریک حیات یا بچے کے سلسلے میں کور فراہم کر سکتی ہے جہاں اس پالیسی کے لحاظ سے آپ نے درخواست دی ہو۔ کسی بھی شریک حیات یا بچے کو کور فراہم نہیں کیا جائے گا جب تک کہ آپ کے ذریعہ نامزد نہ کیا جائے اور پالیسی شیڈول میں درج نہ ہو۔ وہ افراد جو پالیسی شیڈول میں نامزد نہیں ہیں اس پالیسی کے لحاظ سے شامل نہیں ہوں گے۔ تمام نامزدگیاں اس وقت تک لاگو رہیں گی جب تک کہ آپ کمپنی کو تحریری طور پر کسی تبدیلی کی اطلاع نہیں دیتے۔
انشورنس کی تجویزیا پروپوزل پالیسی ہولڈر/ بیمہ دار کمپنی کی جانب سے لائف انشورنس پالیسی کے لیے تجویز کردہ کمپنی پر کی گئی درخواست ہے۔
یہ وہ رقم ہوتی ہے جو انشورڈ شخص کی موت پر اس کے نامزد کردہ شخص کو لازمی طورپر ملتی ہے ۔ یہ وہ قل رکم ہوتی ہے جس پر پالیسی اونر انشورڈ ہوتا ہے ۔
یہ وہ رقم ہے جو پالیسی ہولڈر انشورر کو مقررہ وقت پر ادا کرتا ہے ۔ انشورر رسک لینے کے لئے جو چارجزلیتا ہے اُسے پریمیم کہتے ہیں۔
لائف انشورنس پالیسی "السٹریشن" تخمینوں کا ایک مجموعہ ہے، جو انشورنس کمپنی کے ایکچوریل ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے۔ یہ تخمینے سرمایہ کاری پر متوقع منافع کی پیشن گوئی کرتے ہیں (جو کہ تجدید کی تاریخ پر ادا کیا جانے والا پریمیم کی اصطلاح ہے) ہر سال سرنڈر کیش ویلیو کالم کے تحت ٹیبل کیا جاتا ہے۔ (السٹریشن کی قدریں مختلف ہو سکتی ہیں)۔ لائف اشورنس پالیسی کو لاگو کرتے وقت پلان کی السٹریشن پر پالیسی ہولڈر کو انشورنس کی تجویز کے ساتھ دستخط اور جمع کرانا ہوتا ہے۔
آپ اپنے متعلقہ بینک میں تحریری درخواست درست شناختی کی کاپی کے ساتھ جمع کروا کر قرض کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ آپ کی پالیسی فعال ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ قرض کمپنی کی شرائط و ضوابط کے ساتھ مشروط ہوتی ہے جیسا کہ پالیسی کی دفعات میں بیان کیا گیا ہے اوریہ مختلف پراڈکٹس کے لیے مختلف ہو سکتا ہے۔ قرض کی رقم کمپنی کو پالیسی ہولڈر کے دستخط شدہ قرض کی منظوری کا خط موصول ہونے کے بعد ادا کی جاتی ہے۔
اگر پالیسی کی تکمیل تک انشورڈشخص حیات رہتا ہے تو پالیسی مکمل طور پر نافذ ہو جاتی ہےاور کمپنی پالیسی شیڈول میں درج تاریخ کو میچورٹی کی رقم یک مشت ادا کرے گی ۔
اپنے میچورٹی بینیٖٹ کو کلیم کرنے کے لیے، آپ کو اپنے متعلقہ بینک/ایجنسی برانچ میں درج ذیل دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ہے۔ ادائیگی کے لئے دستاویزات پالیسی ہولڈر کی رضامندی سے مشروط جاری کیا جاتا ہے جو کہ مارکیٹ کی کارکردگی کے تابع ہونے والی میچورٹی کیش ویلیو سے مشروط ہے۔ مطلوبہ دستاویزات درج ذیل ہیں: میچورٹی فارم • اصل پالیسی دستاویزات • درست شناختی کارڈ کی کاپی • زکوٰۃ کا اعلامیہ فارم
زکوٰۃ کا اعلامیہ سو روپے والے بانڈ پیپر پر ٹائپ ، اوتھ کمشنر سے دستخط شدہ اور مہر لگا کرنوٹری پبلک کے ذریعے جاری کیا گیا ہونا ضروری ہے۔
یہ ایک سہولت ہے جس کے مطابق آپ کو پالیسی کی رقم کا ایک حصہ مل جاتا ہے ۔ جب پالیسی کیش ویلیو تک پہنچ جاتی ہےتو آپ جب چاہیں کمپنی سے پالیسی کے قوائد و ضوابط کے تحت رقم کی جزوی واپسی کی درخواست کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح وہ پالیسی ہولڈرز جنہوں نے ایڈہاک میں سرمایہ کاری کی ہے، جزوی ایڈہاک نکالنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ درکار دستاویزات وہی ہیں جو جزوی دستبرداری کے لئے دکرار ہوتے ہیں۔ اپنی پالیسی سے جزوی دستبرداری کی درخواست کرنے کے لیے آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ آپ اپنی درست شناختی کارڈ کی کاپی، سرنڈر فارم اور زکوٰۃ کا اعلامیہ (اگر قابل اطلاق ہو) بھیجیں ۔
اگر مقررہ تاریخ تک معقول پریمیم موصول نہیں ہوتا ہے، تو پالیسی کی حیثیت مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد 31 دنوں کی رعایتی مدت تک کے لیے نافذ رہتی ہے۔
جب مقررہ تاریخ کے بعد فراہم کردہ رعایتی مدت کے اندر پریمیم ادا نہیں کیا جاتا ہے، تو پالیسی ختم ہو جاتی ہے۔ رعایتی مدت 31 دن ہے۔
پالیسی کی بحالی کے لیے ابتدائی درج ذیل تقاضوں کو پورا کرنے ضرورت ہے۔ •کی ادائیگی بقایا پریمیم اچھی صحت کے فارم کا اعلامیہ جس پر کلائنٹ / رسک ایویلیوایشن فارم کے ذریعے دستخط کیے گئے ہوں۔ • منفی طبی صحت کی صورت میں، کمپنی حق محفوظ رکھتی ہے۔ *پالیسی کی بحالی ہمارے انڈر رائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی منظوری سے مشروط ہے
اس صورت میں آپ ہمارے کسٹمر سروس ڈپارٹمنٹ سے رجوع کریں ۔ ہم کچھ ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کریں گے جس میں آ پ کو کم از کم نقصان ہو اور آپ پالیسی جاری رکھ سکیں ۔اگر پھر بھی آپ اسے ختم کرنا چاہیں تع آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات بینک برانچ میں بھجوانا ہوں گی: سرینڈر فارم پالیسی اونر کی جانب سے دستخط شدہ پالیسی کے اصل دستاویزات (مہر کے ساتھ ہر طرح سے بھرا ہوا) زکوۃ کا اقرار نامہ درست شناختی کارڈ کی کاپی اس صورت میں کچھ سرینڈر چارجز بھی لگتے ہیں ۔ اس کی تفصیل سرینڈر فارم میں درج ہے
طریقہ دستبرداری کی درخواست جیسا ہی ہے۔
صارفین، جو بیرون ملک مقیم ہیں اور ہمارے ساتھ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں، بآسانی سے ای-سروسز ادائیگی کے گیٹ ویز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنے ماسٹر/ویزا کارڈ کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔
ادائیگی موصول ہونے کے بعد سسٹم سے تیار کردہ ادائیگی کی رسیدیں آپ کے پتے پر بھیج دی جائیں گی۔ تاہم، ادائیگی کی رسید ڈیلیور نہ ہونے کی صورت میں، آپ ہمیں پر ای میل [email protected] پرای میل کر کے ادائیگی کی تصدیق حاصل کر سکتے ہیں۔
اسائنمنٹ میں آپ انشورنس پالیسی کے حقوق اور ذمہ داریاں کسی اسائنی کو دے دیتے ہیں ۔ یہ سہولت آدم جی اشورنس کمپنی مہیا کرتی ہے ۔ مزید معلومات کے لئے ہمارے کسٹمر سروس ڈپارٹمنٹ سے رجوع کریں ۔ پتہ: آدم جی اشورنس کمپنی لمیٹڈ، دا فورم ، فلور نمبر 3، سوئیٹ نمبر 323، کراچی
آپ ہمیں پُر ہوا اور صحیح طور پر دستخط شدہ پریمیم ایڈجسٹمنٹ فارم جمع کر کے معقول بیلنس کے ساتھ اپنے ایڈہاک فنڈ سے اپنی پالیسی کی تجدید کر سکتے ہیں۔
Please wait
Thank you! Your booking is complete.
An email with your booking details have been sent to you.