+450,000 زندگیوں کا تحفظ

++A ریٹنگ PACRA

برانچ لوکیٹر

نیچے دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں۔

ایجنٹ کی تصدیق

adamjeelife insurance policy

The Importance of Life Insurance

بیمہ زندگی کی اہمیت: اپنے پیاروں کے تحفظ کی ضمانت

بیمہ زندگی محض مالی تحفظ کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک وعدہ ہے کہ آپ ہر حال میں اپنے پیاروں کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔ زندگی کی اس بے یقینی میں کسی بھی لمحے کچھ بھی ہو سکتا ہے اور اس بے یقینی کے عالم میں بیمہ زندگی آپ کے اپنوں کے لئے تحفظ کا سایہ بن جاتا ہے، مالی تحفظ کی ایسی ڈھال جو آپ کی غیرموجودگی میں بھی آپ کے اپنوں کو معمول کی پریشانیوں سے آزاد رکھتی ہے اور ان کی ضرورتوں کی تکمیل یقینی بناتی ہے۔

1. مالی تحفظ:

بیمہ زندگی کا بنیادی مقصد اپنے پیاروں اور اہل خانہ کو اس وقت مالی تحفظ فراہم کرنا ہے جب آپ اس بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ان کےساتھ نہ رہیں۔ یہ تحفظ ٹیکس ادائیگی سے مستثنیٰ ڈیتھ بینیفٹ کی صورت میں ملتا ہے جو آپ کے انتقال پر آپ کے بینیفشریز کو ادا کیا جاتا ہے۔ یہ یکمشت رقم ان کٹھن اور مشکل حالات میں ان کے لئے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی نوید بن جاتی ہے۔

قرضوں کی ادائیگی: بیمہ زندگی کی رقم کسی بھی واجب الادا قرضے، مثلاً رہن، گاڑی کا قرضہ، یا کریڈٹ کارڈ بیلنس وغیرہ کی ادائیگی کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس طرح آپ کے اہل خانہ مالی واجبات کے اس بوجھ کا شکار ہونے سے بچ جاتے ہیں جس کی ادائیگی ان کے لئے خاصی مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

فوری اخراجات کی ادائیگی: جنازہ اور تدفین کے اخراجات بھی اچھے خاصے ہو سکتے ہیں۔ بیمہ زندگی کی بدولت یہ مالی بوجھ بھی کم ہو سکتا ہے اور آپ کے پیاروں کو غم وافسوس کی اس گھڑی میں ان پریشانیوں سے نمٹنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

2. آپ کے خاندان کو مالی لحاظ سے مستحکم رکھنے کی ضمانت:

فوری ضرورتیں پوری کرنے کے بعد طویل مدت میں آپ کے خاندان کو مالی لحاظ سے مستحکم بنانے میں بھی بیمہ زندگی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، ایک سہارا ہر دم ساتھ رہتا ہے جو ان مشکل حالات کو آسان بناتا ہے۔

آمدنی کا متبادل:اگر آپ اپنے خاندان کی آمدنی کا واحد ذریعہ ہیں تو بیمہ زندگی آپ کی متبادل آمدنی کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے جس کی بدولت آپ کے اہل خانہ اپنے معیار زندگی کو پہلے کی طرح برقرار رکھ سکتے ہیں۔ ہر طرح کے روزمرہ اخراجات مثلاً رہائش، بچوں کی تعلیم، کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ کی ادائیگیاں حسب معمول چلتی رہتی ہیں اور آمدنی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

آمستقبل کے خوابوں کی تعبیر: بیمہ زندگی کی بدولت آپ اپنے مستقبل کے خوابوں مثلاً اپنے بچوں کی تعلیم کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔ یہ آپ کو مالی تحفظ دیتا ہے اور آپ کے بچوں کی تعلیم ان کی خواہش اور عزم کے مطابق جاری رہتی ہے جس کے لئے آپ کو کوئی سٹوڈنٹ لون لینے کی ضرورت نہیں پڑتی اور آپ مالی لحاظ سے بے یقینی کا شکار نہیں ہوتے۔

3. اسٹیٹ پلاننگ میں معاونت:

بیمہ زندگی اسٹیٹ پلاننگ کا ایک انتہائی مفید ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے جو آپ کو اپنے اثاثوں کے بھرپور تحفظ اور عمدہ استعمال میں مدد دیتا ہے۔ اس سے ہونے والی آمدنی سے آپ پراپرٹی کے ٹیکسوں اور دیگر مالی واجبات کی ادائیگی کر سکتے ہیں اور اس طرح آپ کو اپنے کوئی اثاثے فروخت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی جو یقیناً وقت آنے پر آپ کے اہل خانہ کے لئے ایک بڑے سہارے کا کام دے سکتے ہیں۔

4. ذہنی سکون:

ذہنی سکون یوں تو دکھائی نہیں دیتا لیکن بیمہ زندگی سے ملنے والے ذہنی سکون کی جھلک چہروں پر صاف نظر آتی ہے۔ جب آپ جانتے ہوں کہ آپ اپنی غیرموجودگی میں بھی اپنے اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ضروری کام کر چکے ہیں تو آپ کو وہ تسکین ملتی ہے جس کا شمار ممکن نہیں۔ حالات کتنے ہی بے یقینی کا شکار کیوں نہ ہو جائیں، آپ پوری خندہ پیشانی اور اعتماد سے ان کا سامنا کرتے ہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے پیاروں کے تحفظ کا انتظام کر چکے ہیں۔

5. نسل درنسل کا تحفظ:

بیمہ زندگی اپنوں سے محبت اور احساس ذمہ داری کا وہ اظہار ہے جو کسی فرد تک محدود نہیں رہتا۔ یہ اپنوں کے تحفظ اور ہر حال میں ان کا ساتھ نبھانے کی وہ روایت ہے جو نسل درنسل چلتی ہے اور آج جو خواب اور جو آرزوئیں آپ کے دل میں بستی ہیں، وقت آنے پر آپ کے اپنے انہیں سچ کر دکھاتے ہیں۔

قصہ مختصر، بیمہ زندگی محض مالی تحفظ کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک وعدہ ہے کہ آپ ہر حال میں، یہاں تک کہ کسی ناگہانی المیے کی صورت میں بھی اپنے پیاروں کو مالی مشکلات سے محفوظ رکھیں گے۔ آج کی جانے والی یہ سرمایہ کاری آپ کے روشن کل کی ضمانت ہے، ایک وعدہ ہے خوشحالی کا، ایک عہد ہے نسل درنسل تحفظ کا۔ بیمہ زندگی کو اپنی زندگی کی ترجیح بنائیں اور یہ ثابت کر کے دکھائیں کہ اپنوں کے تحفظ سے بڑھ کر آپ کے لئے کچھ اہم نہیں۔ اپنی زندگی کو کل کی فکروں اور پریشانیوں سے آزاد بنائیں اور زندگی کی دوڑ میں مسلسل بڑھتے جائیں

More Articles See all

Success

Thank you! Your booking is complete.

An email with your booking details have been sent to you.