نیچے دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں۔
ملک کی مایہ ناز انشورنس کمپنی آدمجی لائف کی جانب سے چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی اور جلد نشاندہی کے فروغ کے لئے "پنکٹوبر آگاہی سیشن" کا اہتمام کیا گیا۔ یہ سیشن 20 اکتوبر 2023 کو کمپنی کے ہیڈآفس میں منعقد کیا گیا۔ تقریب میں مایہ ناز ماہرین اور کینسر کے مرض کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرنے والے افراد نے خطاب کیا اور چھاتی کی صحت، کینسر کی روک تھام، باقاعدگی کے ساتھ سکریننگ اور اس مرض سے متعلق اپنے تجربات کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں October 20, 2023پاکستان کی مایہ ناز لائف انشورنس کمپنی، آدمجی لائف اور نوجوانوں کی رہنمائی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لئے بلامنافع بنیاد پر کام کرنے والی معروف تنظیم کرن فاؤنڈیشن کے درمیان اشتراک عمل کے تحت مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس اشتراک کے تحت آدمجی لائف کی جانب سے ملک میں اپنا کاروبار کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے "انٹریپرینیورشپ پروگرام" کے شرکاء کو ایوارڈ دئیے جا رہے ہیں اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنے جدت آمیز خیالات کو کامیاب کاروباری سرگرمیوں کی شکل دے سکیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں عروسہ عاطف، حنین رضوان اور مبشرہ محمد حنیف شامل ہیں۔
مزید پڑھیں January 26, 2024آدمجی لائف، ہنر فاؤنڈیشن اور کرن فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے نتیجے میں "خوابوں کا نگہبان" کے عنوان سے ایک نئی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس اشتراک عمل کا مقصد سماجی تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے معاشرے کی فلاح کے لئے کام کرنا اور پائیدار ترقی کے عالمی مقاصد (ایس ڈی جیز) کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں March 14, 2024Please wait
Thank you! Your booking is complete.
An email with your booking details have been sent to you.