+450,000 زندگیوں کا تحفظ

++A ریٹنگ PACRA

برانچ لوکیٹر

نیچے دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں۔

ایجنٹ کی تصدیق

مستقبل کے بزنس لیڈرز کو بااختیار بنانے کے لئے آدمجی لائف اور کرن فاؤنڈیشن کے درمیان اشتراک

January 26, 2024

پاکستان کی مایہ ناز لائف انشورنس کمپنی، آدمجی لائف اور نوجوانوں کی رہنمائی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لئے بلامنافع بنیاد پر کام کرنے والی معروف تنظیم کرن فاؤنڈیشن کے درمیان اشتراک عمل کے تحت مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس اشتراک کے تحت آدمجی لائف کی جانب سے ملک میں اپنا کاروبار کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے "انٹریپرینیورشپ پروگرام" کے شرکاء کو ایوارڈ دئیے جا رہے ہیں اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنے جدت آمیز خیالات کو کامیاب کاروباری سرگرمیوں کی شکل دے سکیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں عروسہ عاطف، حنین رضوان اور مبشرہ محمد حنیف شامل ہیں۔

اپنے عزائم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کراچی گرامر سکول کی طالبہ علیشا تواوالہ نے اپنی ساتھی فاطمہ زہرہ کی معاونت سے کرن فاؤنڈیشن میں "انٹریپرینیورشپ" پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کا مقصد مقامی لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے لیاری کے رہائشیوں میں چھوٹے کاروبار کی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ اس اقدام کے تحت حاصل ہونے والے سرمایہ کو پروگرام سے منتخب کئے گئے تین کامیاب طلبہ کو "سیڈ فنڈنگ" کے لئے استعمال کیا گیا۔

اس موقع پر آدمجی لائف کی ہیڈ آف کارپوریٹ سیلز اینڈ مارکیٹنگ نے کرن فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسے کلچر کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں جس میں جدت کو آگے لایا جائے اور کسی تعصب کے بغیر کاروباری سرگرمیوں کی ترقی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پروگرام کے شرکا کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ان کے جدت آمیز خیالات کو عملی جامہ پہنانے میں مدد دے رہے ہیں اور ہمارا مقصد ہے کہ محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی معاونت کی جائے اور انہیں کاروباری سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مالی معاملات میں آزادی حاصل کرنے میں مدد دی جائے۔

کرن فاؤنڈیشن کے ڈی سی ٹی او کیمپس کی پرنسپل سبین ناز نے اس اشتراک عمل پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آدمجی لائف کے ساتھ ہماری یہ پارٹنرشپ اپنے ملک کے مستقبل کے لیڈروں کو آگے لانے کے لئے دونوں اداروں کے پختہ عزم اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اجتماعی مقصد لوگوں کو لازمی علم اور مہارتوں سے لیس کر کے بااختیار بنانا اور اس قابل بنانا ہے کہ وہ تعمیر وطن میں اپنا بامعنی کردار ادا کر سکیں۔

More Latest From Adamjee Life See all

Success

Thank you! Your booking is complete.

An email with your booking details have been sent to you.