+450,000 زندگیوں کا تحفظ

++A ریٹنگ PACRA

برانچ لوکیٹر

نیچے دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں۔

ایجنٹ کی تصدیق

adamjeelife insurance policy

آدمجی لائف کی جانب سے "پنکٹوبر سیشن" اور مفت ای میڈیکل ای کنسلٹیشن کی سہولت کا اہتمام

October 20, 2023

ملک کی مایہ ناز انشورنس کمپنی آدمجی لائف کی جانب سے چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی اور جلد نشاندہی کے فروغ کے لئے "پنکٹوبر آگاہی سیشن" کا اہتمام کیا گیا۔ یہ سیشن 20 اکتوبر 2023 کو کمپنی کے ہیڈآفس میں منعقد کیا گیا۔ تقریب میں مایہ ناز ماہرین اور کینسر کے مرض کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرنے والے افراد نے خطاب کیا اور چھاتی کی صحت، کینسر کی روک تھام، باقاعدگی کے ساتھ سکریننگ اور اس مرض سے متعلق اپنے تجربات کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔

آدمجی لائف، میڈ آئی کیو سمارٹ ہیلتھ کیئر سلیوشنز اور وزارت صحت، حکومت سندھ کے ساتھ مل کر لوگوں کو ضروری معلومات فراہم کرنے اور کینسر کے خلاف جدوجہد میں انہیں ساتھ ملانے کے لئے ایک فعال پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ اس تقریب کی بدولت شرکاء کو وزارت صحت کے ممتاز ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کرنے اور میڈ آئی کیو کی جانب سے پیش کی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

تقریب کی سب سے نمایاں بات ملک بھر میں تمام شہریوں کے لئے مفت میڈیکل ای کنسلٹیشن کی سہولت تھی جو آدمجی لائف کی جانب سے میڈ آئی کیو ایپ کے ذریعے اکتوبر کے پورے مہینے کے دوران پیش کی جا رہی ہے۔ اس سروس کی بدولت شہری خاص طور پر چھاتی کی صحت اور بحیثیت مجموعی اپنی صحت اور فلاح سمیت مختلف امور کے بارے میں ماہرانہ طبی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

میڈآئی کیو سمارٹ ہیلتھ کیئر سلیوشنز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سائرہ نے شکریہ کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں شمولیت ہمارے ادارے کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب لوگوں کے لئے حفظانِ صحت کی سہولیات تک رسائی کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری یہ کاوش ہمارے اسی مشن کی آئینہ دار ہے۔

وزارت صحت سے ڈاکٹر حرا ظہیر نے کینسر جیسے امراض کی جلد نشاندہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں آگاہی پھیلانے کے لئے ناگزیر ہیں۔ جلد نشاندہی اس مرض کے موثر علاج، فوری اقدام اور علاج کی ممکنہ کامیابی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آدمجی لائف کے ڈائریکٹر کارپوریٹ سیلز، مارکیٹنگ، بینک آشورنس اینڈ بزنس ا سٹریٹجی علی حیدر نے کہا کہ آدمجی لائف سماجی ذمہ داری کے جذبے کے تحت اپنی کمیونٹی کی فلاح کے لئے پرعزم ہے اور اس طرح کی سرگرمیاں ہمارے اس عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے اس شاندار کاوش کے ساتھ اپنے ادارے کی وابستگی کو باعث اعزاز قرار دیتے ہوئے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب اسی طرح مل کر کام کرتے ہوئے سب شہریوں کے لئے روشن اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔

مزید معلومات کے لیے آدم جی لائف کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ www.adamjeelife.com یا فیس بک پر www.facebook.com/adamjeelife

  • adamjeelife insurance policy

More Latest From Adamjee Life See all

Success

Thank you! Your booking is complete.

An email with your booking details have been sent to you.