نیچے دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں۔
NAME:
Designation:
Status:
CNIC:
Telephone:
Email:
Channel:
Message:
پاکستان میں فیملی تکافل کی سہولیات فراہم کرنے والے بڑے ادارے آدمجی لائف آشورنس -ونڈو تکافل آپریشن نے ملک میں اسلامک میوچل فنڈز کے مایہ ناز ادارے فیصل فنڈز کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کااعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت فیصل فنڈز کے یونٹ ہولڈرز کو بیمہ زندگی کی اضافی مراعات فراہم کی جائیں گی جس کی بدولت ان کے لئے مالی تحفظ اور ذہنی سکون یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
پارٹنرشپ کی بدولت آدمجی لائف آشورنس صارفین کی ضرورت کے مطابق تیار کی گئی اپنی فیملی تکافل کی سہولیات کے تحت فیصل فنڈ کے یونٹ ہولڈرز کو اپنی بے مثال تکافل خدمات فراہم کرے گا۔ یہ اقدام دونوں اداروں کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ اپنی مالی سہولیات کے ذریعے لوگوں کو بااختیار بنایا جائے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آدمجی لائف آشورنس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرجناب منظر مشتاق نے فیصل فنڈز کے ساتھ اشتراک اور یونٹ ہولڈرز کو فیملی تکافل کی خدمات کی فراہمی پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹنرشپ مالی تحفظ کی جدت آمیز سہولیات کی فراہمی پر ہمارے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
فیصل فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب نادر رحمان نے کہا کہ مالی خدمات فراہم کرنے والے ایک ادارے کی حیثیت سے ہماری ہمہ وقت کوشش ہے کہ اپنے معزز کلائنٹس کی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آدمجی لائف آشورنس کے ساتھ پارٹنرشپ اور اس کے تحت بیمہ زندگی کی مراعات کی فراہمی سے ہماری خدمات اور سہولیات کو مزید استحکام ملے گا۔
فیصل فنڈز اور آدمی لائف آشورنس کے درمیان یہ پارٹنرشپ اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ادارے آج کے دور میں سرمایہ کاروں کی بدلتی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اس سے بیمہ زندگی کی سہولت کو مالی خدمات اور سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں میں ضم کرنے کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔
بین الاقوامی خواتین کے دن منانے کا موقع: آدم جی لائف صنف تنوع کی حمایت کرتا ہے اور اس وجہ سے، کام فورس میں عورتوں کی اہمیت، ان کے چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لئے کس طرح کی اہمیت کو نمایاں کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی
Read more 01 March 2019آدم جی لائف، پاکستان میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اور معروف لائف انشورنس کمپنیوں میں سے ایک ہے، آدم جی لائف نے اپنی نگہبان رمضان ڈرائیو کا آغاز انسانی اور سماجی بہبود کی خدمات کی تنظیموں بشمول دی انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، جے ڈی سی اور ایس آئی یو ٹی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کیا ہے۔
Read more 21 March 2023ملک کی مایہ ناز انشورنس کمپنی آدمجی لائف کی جانب سے چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی اور جلد نشاندہی کے فروغ کے لئے "پنکٹوبر آگاہی سیشن" کا اہتمام کیا گیا۔ یہ سیشن 20 اکتوبر 2023 کو کمپنی کے ہیڈآفس میں منعقد کیا گیا۔ تقریب میں مایہ ناز ماہرین اور کینسر کے مرض کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرنے والے افراد نے خطاب کیا اور چھاتی کی صحت، کینسر کی روک تھام، باقاعدگی کے ساتھ سکریننگ اور اس مرض سے متعلق اپنے تجربات کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔
Read more 20 October 2023Please wait
Thank you! Your booking is complete.
An email with your booking details have been sent to you.