+450,000 زندگیوں کا تحفظ

++A ریٹنگ PACRA

برانچ لوکیٹر

نیچے دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں۔

ایجنٹ کی تصدیق

adamjeelife insurance policy

Adamjee Life Unveils "Khuwaboun ka Nigehbaan" Campaign, Pioneering Societal Transformation

March 20, 2024

آدمجی لائف، ہنر فاؤنڈیشن اور کرن فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے نتیجے میں "خوابوں کا نگہبان" کے عنوان سے ایک نئی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس اشتراک عمل کا مقصد سماجی تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے معاشرے کی فلاح کے لئے کام کرنا اور پائیدار ترقی کے عالمی مقاصد (ایس ڈی جیز) کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔

معاشرے کے محروم طبقات کو بااختیار بنانے اور مثبت سماجی تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اس مہم کے تحت عوام سے بھی عطیات کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ضرورت مند لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے شروع کی جانے والی اس اجتماعی تحریک کو کامیاب بنایا جا سکے۔ مہم کے تحت سوشل میڈیا پر بھی سرگرمیاں جاری ہیں اور ہر پوسٹ پر لائک، شیئر اور کمنٹس کی بڑھتی تعداد کے ساتھ ہنر فاؤنڈیشن اور کرن فاؤنڈیشن کو ملنے والے عطیات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اس فلاحی مہم کی پذیرائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر آدمجی لائف نے کہا کہ آدمجی لائف تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے پر یقین رکھتی ہے۔ "خوابوں کا نگہبان" محض ایک مہم نہیں بلکہ مثبت تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ہمارے غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنر فاؤنڈیشن اور کرن فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ہم نے لوگوں کو بااختیار بنانے، انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنےاور معاشرے میں بہتری لانے کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

ہنر فاؤنڈیشن کے مینجر ریسورس موبلائزیشن منیب نوید خان نے کہا کہ "خوابوں کا نگہبان" مہم کے سلسلے میں آدمجی لائف کے ساتھ ہمارا اشتراک لوگوں کو ہنرمند بنانے اور خودمختاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے ہمارے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اس مثبت تبدیلی کے اثرات کو معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچانا ہے۔

کرن فاؤنڈیشن کی بانی محترمہ سبینہ کھتری نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ "خوابوں کا نگہبان" ہمارے اس مشترکہ وژن کا عملی اظہار ہے جس پر چلتے ہوئے ہم محروم طبقات کو تعلیم کی دولت سے مالامال کر رہے ہیں اور علم کی بنیاد پر اپنے معاشرے کی تعمیر کر رہے ہیں۔

More sustainbility campaigns See all

Success

Thank you! Your booking is complete.

An email with your booking details have been sent to you.