+450,000 زندگیوں کا تحفظ

++A ریٹنگ PACRA

برانچ لوکیٹر

نیچے دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں۔

ایجنٹ کی تصدیق

adamjeelife insurance policy

آدم جی لائف نے 17 واں کنزیومر چوائس ایوارڈ 2023 جیت لیا۔

17 October 2023

آدمی لائف نے کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 17 واں کنزیومر چوائس ایوارڈ 2023 میں اپنی شاندار کسٹمر سروسز کی بناء پر قابل اعتما دانشورنس پارٹنر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ آدمی لائف کا شمار پاکستان کی بڑی لائف انشورنس کمپنیوں میں ہوتا ہے جسے یہ مایہ ناز ایوارڈ کراچی میں ہونے والی ایوارڈز تقریب کے دوران دیا گیا۔

گورنرسندھ کامران شوری نے آدمی لائف کے شعبہ کارپوریٹ سیلز اینڈ مارکیٹنگ کی سربراہ محترمہ نبیلہ در گرکو ایوارڈ پیش کیا۔ یہ ایوارڈ آدمی لائف کی شاندار ترقی ، اپنے کسٹمرز کے لئے اس کے بے مثال روئیے ، اس کی جدت آمیز مصنوعات اور کسٹمرز کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

محترمہ نبیلہ دروگر نے اس موقع پر کسٹمرز کے حقوق کے لئے سرگرم پاکستان کے مایہ نازنیٹ ورک کی جانب سے اس ایوارڈ کو آدمی لائف کے لئے ایک منفرد اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آدمجھی لائف نے ہمیشہ اپنے کسٹمرز کو مرکزی حیثیت دی ہے اور ہم جدید ٹیکنالوجی پر بنی اپنی خدمات اور مصنوعات کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو انتہائی موثر خدمات کی فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ خیال رہے کہ آدمی لائف انشورنس لمیٹڈ پاکستان کی بڑی جنرل انشورنس کمپنیوں میں شمار ہونے والے ادارے کی ذیلی کمپنی ہے جسے جنوب مشرقی ایشیا کے ایک بڑے کاروباری گروپ ، نشاط گروپ کی حمایت حاصل ہے جس کے موجودہ اثاثوں کی مالیت 825 ارب روپے سے زائد ہے اور اس کا شمار پاکستان کے بڑے کاروباری گروپوں میں ہوتا ہے۔ یہ گروپ ٹیکسٹائل، سیمنٹ ، بینکاری اور دیگر مالی خدمات کے شعبوں میں بھر پور خدمات انجام دے رہا ہے۔

مزید ایوارڈز اور کامیابیاں مزید پڑھیں

Success

Thank you! Your booking is complete.

An email with your booking details have been sent to you.