+450,000 زندگیوں کا تحفظ

++A ریٹنگ PACRA

برانچ لوکیٹر

نیچے دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں۔

ایجنٹ کی تصدیق

adamjeelife insurance policy

آدمجی لائف نے "پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2024" میں "بہترین سوشل میڈیا کیمپین کا ایوارڈ" جیت لیا

June 07, 2024

پاکستان میں بیمہ زندگی کی خدمات فراہم کرنے والے مایہ ناز ادارے آدمجی لائف نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2024 میں مسلسل دوسری بار "بہترین ڈیجیٹل کیمپین ایوارڈ" جیت لیا۔ یہ اعزاز آدمجی لائف کی جانب سے سوشل میڈیا کے موثر اور جدت آمیز استعمال کی عکاسی کرتا ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں میں آگاہی بڑھانے کے لئے اپنے پیغامات کو موثر انداز میں سوشل میڈیا پر پیش کر رہا ہے۔

اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے آدمجی لائف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب منظر مشتاق نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہمارے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہم ڈیجیٹل میڈیا پر سرگرمیوں کے ذریعے صارفین میں آگاہی بڑھانے کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں اور یہ اعزاز اس سلسلے میں ہماری کوششوں کا ثمر ہے۔

آدمجی لائف کی ایوارڈ یافتہ مہم ایک باقاعدہ حکمت عملی کے تحت چلائی گئی جس میں کم سے کم بجٹ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی مختلف ضروریات اور ترجیحات کے مطابق پیغامات دئیے گئے۔ دلچسپ مواد پر مبنی پوسٹوں کے ذریعے لوگوں تک اپنا پیغام عمدہ طریقے سے پہنچایا گیا جس میں معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ اس مہم کے ذریعے بیمہ زندگی کی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو آدمجی لائف کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات اور مصنوعات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس ڈیجیٹل میڈیا مہم کی کامیابی آدمجی لائف کی جانب سے صارفین کی ضروریات کے مطابق مصنوعات اور پیغامات تیار کرنے کے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی بدولت کمپنی کا اپنے کسٹمرز کے ساتھ رشتہ اور رابطہ مزید مضبوط ہوا ہے اور اس اعتماد پر مبنی تعلق کو مزید تقویت ملی ہے۔

آدمجی لائف اور اس کی سوشل میڈیا اس کی ایوارڈ یافتہ کیمپینز کے بارے میں مزید معلومات کے لئے وزٹ کریں ویب سائٹ:www.adamjeelife.com.

More Latest From Adamjee Life See all

Success

Thank you! Your booking is complete.

An email with your booking details have been sent to you.